قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3512.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ تَذَاكَرُوا عِدَّةَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا تَضَعُ عِنْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ بَلْ تَحِلُّ حِينَ تَضَعُ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِيَسِيرٍ فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ

سنن نسائی:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3512.   حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابن عباس ؓ ‘ نیز حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے اس عورت کی عدت کا تذکرہ فرمایا جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو اور وہ وفات سے تھوڑا عرصہ بعد بچہ جن دے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: وہ دونوں میں سے آخری عدت گزارے۔ حضرت ابوسلمہ نے فرمایا: بلکہ بچہ پیدا ہونے سے اس کی عدت ختم ہوجائے گی۔ حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہوں۔ پھر انہوں نے نبیﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ ؓ کے پاس پیغام بھیجا تو انہوں نے فرمایا: سبیعہ اسلمیہ نے اپنے خاوند کی وفات سے تھوڑا عرصہ بعد بچہ جن دیا تھا‘ پھر اس نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے اسے نکاح کی اجازت مرحمت فرما دی۔