قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ الرَّجْعَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3559.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَقَالَ أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا حَتَّى تَطْهُرَ وَلَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى هَذَا

سنن نسائی:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: رجوع کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3559.   حضرت ابن عمر ؓ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی تھی۔ انہوں نے فرمایا: تو عبداللہ بن عمر کو جانتا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: اس نے بھی اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تھی۔ پھر حضرت عمر ؓ رسول ا للہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور آپ کو یہ بات بتائی‘ چنانچہ آپ نے اسے حکم دیا کہ اس سے رجوع کرے حتیٰ کہ وہ پاک ہو تو پھر چاہے تو اسے طلاق دے دے۔ (راوئ حدیث عبداللہ بن طاوس نے کہا کہ) میں نے اس سے زیادہ‘ اس (اپنے باپ) سے نہیں سنا۔