قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ ذِكْرُ الْأَقْرَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

357.   أَخْبَرَنَا أَبُو مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ ابْنَةَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ سَبْعَ سِنِينَ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا وَحَيْضَتِهَا وَتَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ

سنن نسائی:

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: حیض کے لیے لفظ قرء کا استعمال

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

357.   حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ کو سات سال استحاضہ رہا، چنانچہ انھوں نے نبی ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ حیض نہیں بلکہ یہ تو رگ کا خون ہے۔‘‘ آپ نے انھیں حکم دیا کہ وہ اپنے گزشتہ حیض کے مطابق نماز چھوڑ دیں، پھر غسل کرکے نماز شروع کردیں۔ تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کر لیا کرتی تھیں۔