کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل
(
باب: گھوڑے کا چارہ (وغیرہ بھی ثواب کا موجب ہے)
)
Sunan-nasai:
The Book of Horses, Races and Shooting
(Chapter: The Feed Of Horses)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3582.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے راویت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کے راستے میں گھوڑا وقف کیا‘ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اس کے وعدۂ ثواب کی تصدیق کرتے ہوئے تو اس گھوڑے کا کھانا پینا‘ پیشاب وگوبر اس کے ترازو میں نیکیوں کا ذریعہ بن جائیں گے۔“
تشریح:
(1) قیامت کے دن اعمال اور ثواب دونوں کا وزن ہوگا۔ (2) اللہ کے راستے میں گھوڑے اور دیگر اشیاء کا وقف کرنا مستحب ہے۔ (3) اعمال کی قبولیت کےلیے ایمان شرط ہے، اس لیے کافروں کے اچھے عمل قیامت کے دن ان کےکسی کام نہیں آئیں گے۔ انہیں ان کا بدلہ دنیا میں دے دیا جاتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں کام آنے کے لیے گھوڑا پالے اور اللہ پر اس کا پورا ایمان ہو اور اللہ کے وعدوں پر اسے پختہ یقین ہو تو اس گھوڑے کی آسودگی، اس کی سیرابی، اس کا پیشاب اور اس کا گوبر سب نیکیاں بنا کر اس کے میزان میں رکھ دی جائیں گی.“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "Whoever keeps a horse for the cause of Allah out of faith in Allah and believing the promise of Allah, its feed, water, urine and dung will all count as Hasanat in the balance of his deeds.