قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَحْبَاسِ (بَابُ مَا تَرکِ رَسُولُ اللہﷺ عِندَ وَفَاتِهِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3594 .   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً إِلَّا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالَ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَى صَدَقَةً

سنن نسائی:

کتاب: وقف سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: بوقت وفات جو کچھ رسول اللہﷺ نے چھوڑا اس کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3594.   حضرت عمرو بن حارث ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم چھوڑا نہ دینار‘ نہ غلام نہ لونڈی‘ البتہ آپ کا سفید خچر جس پر آپ سواری فرمایا کرتے تھے۔ آپ کا اسلحہ اور آپ کی زمین ترکے میں شامل تھے مگر آپ نے انہیں فی سبیل اللہ وقف فرما دیا تھا۔ قتیبہ بن سعید دوسری مرتبہ ”بطور صدقہ“ کے الفاظ بیان کرتے ہیں۔