موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْوَصَايَا (بَابُ الْكَرَاهِيَةِ فِي تَأْخِيرِ الْوَصِيَّةِ)
حکم : صحیح
3612 . أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْلَمُوا أَنَّهُ لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ مَالُكَ مَا قَدَّمْتَ وَمَالُ وَارِثِكَ مَا أَخَّرْتَ
سنن نسائی:
کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل
باب: وصیت میں تاخیر مکروہ ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3612. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک دفعہ) فرمایا: ”تم میں سے کس شخص کو اپنے وارث کا مال اپنے مال سے بڑھ کر پیارا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص کو ا پنا مال ہی وارث کے مال سے زیادہ پیارا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ پیارا نہ ہو کیونکہ تیرا مال وہ ہے جو تو نے خرچ کرلیا اور جو تو چھوڑ گیا‘ وہ تیرے وارث کا مال ہے۔“