قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْوَصَايَا (بابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ عَنْ الْمَيِّتِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3652.   أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَبِي مَاتَ وَتَرَكَ مَالًا وَلَمْ يُوصِ فَهَلْ يُكَفِّرُ عَنْهُ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ

سنن نسائی:

کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: میت کی طرف سے صدقہ کرنے کی فضیلت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3652.   حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے کہا: میرے والد محترم فوت ہوگئے ہیں۔ وہ کافی مال چھوڑ گئے ہیں لیکن انہوں نے کوئی وصیت وغیرہ نہیں کی۔ اگر میں ان کی طرف سے (اپنے طور پر) صدقہ کردوں تو کیا ان کی یہ غلطی معاف ہوجائے گی؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“