قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْعُمْرَى (بَابُ عَطِيَّةِ الْمَرْأَةِ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3760.   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ فَقَالَ مَا هَذَا فَقِيلَ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ

سنن نسائی:

کتاب: عمریٰ سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کیا عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر عطیہ دے سکتی ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3760.   حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا۔ آپ نے پوچھا: ”یہ کیسا ہے؟“ عرض کی گئی کہ یہ گوشت بریرہ پر صدقہ کیا گیا تھا (اور اس نے اس میں سے کچھ نہیں بھیجا ہے)۔ آپ نے فرمایا: ”یہ اس کے لیے صدقہ تھا‘ ہمارے لیے تحفہ اور ہدیہ ہے۔“