قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ النَّذْرِ فِيمَا لَا يَمْلِكُ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3813 .   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى مِلَّةِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ عَلَى رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: غیر مملوکہ چیز میں نذر ماننا (غیر معتبر ہے)

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3813.   حضرت ثابت بن ضحاک ؓ سے راویت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کی قسم کھائے اور ہو بھی جھوٹا تو وہ اسی طرح ہوگا جس طرح اس نے (اپنے آپ کو) کہا۔ اور جو شخص دنیا میں کسی چیز سے خود کشی کرے‘ قیامت کے دن اسے اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔ اور کسی شخص کے لیے اس نذر کو پورا کرنا جائزنہیں جو اس نے اپنی غیر مملوکہ چیز کے بارے میں مانی ہو۔“