قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ سُقُوطِ الصَّلَاةِ عَنْ الْحَائِضِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

382 .   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ عَائِشَةَ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا نَقْضِي وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ

سنن نسائی:

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: حائضہ عورت کو نماز معاف ہے(قضا دینے کی ضرورت نہیں)

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

382.   حضرت معاذہ عدویہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے پوچھا کہ حیض والی عورت حیض کے دنوں کی نماز کی قضا ادا کرے؟ حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: کیا تو خارجی عورت ہے؟ ہمیں اللہ کے رسول ﷺ کی موجودگی میں حیض آتا تھا۔ ہم تو نماز کی قضا ادا نہیں کرتی تھیں اور نہ ہمیں قضا کی ادائیگی کا حکم دیا جاتا تھا۔