باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3882.
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے حقل سے منع فرمایا ہے اور اس سے مراد مزابنہ ہے۔ ہشام بن ابی عبداللہ نے معاویہ بن سلام کی مخالفت کی ہے۔
تشریح:
(1) معاویہ بن سلام‘ یحییٰ بن ابی کثیر اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان یزید بن نعیم کا واسطہ ذکر کرتے ہیں اور ہشام بن ابی عبداللہ ابوسلمہ کا واسطہ بیان کرتے ہیں۔ لیکن یہ اختلاف مضر نہیں۔ صحیح مسلم میں یہ حدیث ان دنوں طرق سے مروی ہے۔ (2) حقل کے یہ معنیٰ معروف نہیں۔ پیچھے (حدیث: ۳۸۹۴،۳۸۹۵ میں) گزر چکا ہے کہ حقل سے مراد زمین بٹائی پر دینا ہے۔ البتہ حقل کو محاقلہ کے معنیٰ میں لیں تو یہ معنیٰ بن سکتے ہیں۔ کیونکہ محاقلہ اور مزابنہ ایک چیز ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ محاقلہ کھیتی میں ہوتا ہے اور مزابنہ پھلوں میں۔ ویسے دونوں منع ہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے «حقل» (تہائی، چوتھائی پر بیع)، اور یہی مزابنہ ہے، سے منع فرمایا۔ ہشام نے معاویہ کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے «عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ» کی سند سے روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Al-Haql and it is Al-Muzabanah.