باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3883.
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مزابنہ اور مخاضرہ سے منع فرمایا ہے۔ اور مخاضرہ یہ ہے کہ پھل پکنے سے قبل اس کی بیع کی جائے۔ اور مخابرہ یہ ہے کہ درخت پر لگے انگوروں کی بیع مقررہ وزن کی منقیٰ (خشک انگوروں) سے کی جائے۔ عمر بن ابوسلمہ نے یحییٰ بن ابوکثیر کی مخالفت کی ہے کہ انہوں نے عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ کہا ہے (جبکہ یحییٰ نے عن ابی سلمۃ عن جابر کہا ہے۔)
تشریح:
مخاضرہ اور مخابرہ کی تفسیر درست نہیں بلکہ مخاضرہ سے روایت کچی کھیتی کا سودا ہے اور مخابرہ سے مراد بٹائی پر زمین دینا ہے۔

حدیث حاشیہ:
مخاضرہ اور مخابرہ کی تفسیر درست نہیں بلکہ مخاضرہ سے روایت کچی کھیتی کا سودا ہے اور مخابرہ سے مراد بٹائی پر زمین دینا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بیع مزابنہ اور مخاضرہ سے منع فرمایا ہے۔ اور کہا مخاضرہ: پھل کو پکنے سے پہلے بیچنا اور مخابرہ (درخت کی) انگور کو خشک انگور کے اتنے اتنے صاع کے بدلے بیچنا ہے۔ اس میں عمرو بن ابی سلمہ نے یحییٰ کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے اپنے باپ ابوسلمہ سے، اور ابوسلمہ نے، ابوہریرہ ؓ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Al-Muzabanah and Al-Mukhadarah. He (one of the narrators) said: "Al-Mukhadarah means selling fruit before it ripens and Al-Mukhabarah means selling grapes in return for a certain number of Sa's.