باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3888.
حضرت عثمان بن مرہ نے کہا کہ میں نے حضرت قاسم سے زمین کرائے پر دینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین کو کرائے (بٹائی یا ٹھیکے) پر دینے سے منع فرمایا ہے۔ اس حدیث میں سعید بن مسیب پر اختلاف کیا گیا ہے۔
تشریح:
”اختلاف کیا گیا ہے۔“ ا س کا مطلب یہ ہے کہ حضرت سعید بن مسیب کے شاگردوں نے ان پر اختلاف کیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ سعید نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے‘ کوئی کہتا ہے کہ سعد بن ابی وقاص کا ذکر کیا ہے۔ کوئی شاگرد سعید کی مرسل روایت کرتا ہے کہ سعید نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے بیان کی ہے‘ کسی صحابی کا واسطہ ذکر نہیں کیا۔ اور کسی شاگرد نے عن سعید بن المسیب عن رافع بن خدیج کہا ہے۔ یہ ساری تفصیل ان مذکورہ احادیث کی اسناد دیکھنے سے واضح طور پر معلوم ہوجاتی ہے۔ الفاظ کا اختلاف واضح ہے۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عثمان بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے قاسم سے زمین کرائے پر دینے کے سلسلے میں پوچھا تو وہ بولے: رافع بن خدیج نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین کرائے پر اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔ ۱؎ اس حدیث کی روایت میں سعید بن مسیب پر اختلاف واقع ہوا ہے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی: خود اس زمین سے پیدا ہونے والے غلہ کے بدلے کرایہ اٹھانے سے منع فرمایا، کیونکہ خود رافع رضی اللہ عنہ نے سونا چاندی کے بدلے کرایہ پر دینے کا فتویٰ دیا ہے۔ نیز مرفوعاً بھی روایت کی ہے (دیکھئیے حدیث رقم ۳۹۲۱، و ۳۹۲۹)۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Rafi' bin Khadij said that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade leasing land.