باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3919.
حضرت عمرو بن دینار سے منقول ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو فرماتے سنا کہ ہم بٹائی میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے حتیٰ کہ (یزید یا حضرت ابن زبیر کی خلافت کا) پہلا سال ہوا تو رافع کہنے لگے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔ عارم نے اس (یحییٰ بن حبیب) کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے: عن حماد‘ عن عمرو‘ عن جابر۔
تشریح:
اس کی وضاحت یہ ہے کہ اس سے پہلے یہ بات بیان ہوئی تھی کہ حماد بن زید نے اپنی روایت میں سفیان اور ابن جریج کی موافقت کی ہے اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے بجائے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہا ہے‘ جبکہ اس روایت میں حضرت جابر کا ذکر کیا گیا ہے۔ دراصل یہ اختلاف حماد کے شاگردوں میں ہے۔ یحییٰ بن حبیب اور عارم دونوں حماد کے شاگرد ہیں۔ یحیٰ بن حبیب بیان کرتا ہے تو ابن عمر کا ذکر کرتا ہے‘ اور عارم‘ ابن عمر کے بجائے حضرت جابر کا ذکر کرتا ہے۔ واللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر ؓ کو کہتے سنا: ہم مخابرہ میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ یہاں تک کہ جب پہلا سال ہوا تو رافع ؓ نے بتایا کہ نبی اکرم ﷺ نے اس سے روکا ہے۔ «عارم» محمد بن فضل نے یحییٰ بن عربی کی مخالفت کی ہے۔ اور اسے بسند «عن حماد عن عمرو عن جابر» روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Amr bin Dinar said: "I heard Ibn 'Umar say: 'We did not see anything wrong with Al-Khibr until last year, when Rafi' said that the Prophet of Allah forbade it. ‘Arim differed with him; so he said: “From Hammad, from ‘Amr, from Jabir.”