باب: تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of Agriculture
(Chapter: Mentioning The Differing Hadiths Regarding The Prohibition Of Leasing Out Land In Return For One Third, Or One Quarter Of The Harvest And The Different Wordings Reported By The Narrators)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3922.
حضرت رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم اپنی فالتو زمینیں بٹائی پر دتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں‘ اے اللہ کے رسول! ہم انہیں پیداوار کے چوتھائی حصے یا چند وسق جو کے عوض بٹائی پر دیتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایسے نہ کرو‘ خود کاشت کرو یا کسی کو ایک دوسال کے لیے (عارتیاً) بلامعاوضہ کاشت کے لیے دے دو‘ ورنہ رکھے رکھو۔“ اوزاعی نے اس (یحییٰ بن ابوکثیر) کی مخالفت کی ہے۔ اور اس نے کہا ہے: عَنْ رَافِعٍ عَنْ ظُهَيْرِ بْنِ رَافِعٍ۔
تشریح:
”مخالفت کی ہے۔“ یہ مخالفت مسند بنانے میں ہے جیسا کہ پچھلی حدیث میں بیان ہوا ہے۔ دیکھیے‘ حدیث: ۳۹۵۳ کا فائدہ:۱۔

حدیث حاشیہ:
”مخالفت کی ہے۔“ یہ مخالفت مسند بنانے میں ہے جیسا کہ پچھلی حدیث میں بیان ہوا ہے۔ دیکھیے‘ حدیث: ۳۹۵۳ کا فائدہ:۱۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”کیا تم اپنے کھیتوں کو اجرت پر دیتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! ہم انہیں چوتھائی اور کچھ وسق جو پر بٹائی دیتے ہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، ان میں کھیتی کرو یا عاریتاً کسی کو دے دو یا اپنے پاس رکھو۔“ اوزاعی نے یحییٰ بن ابی کثیر کی مخالفت کی ہے اور «عَنْ رَافِعٍ عَنْ ظُهَيْرِ بْنِ رَافِعٍ» کہا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Rafi' bin Khadij narrated that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said to Rafi': "Do you rent out your arable land?" I said: "Yes, O Messenger of Allah. We rent it out in return for one-quarter, and in return for (a number of) Wasqs of barley." The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Do not do that. Cultivate it (yourselves), or lend it, or keep it. Al-Awza’i differed with him; he said: “From Rafi’, from Zuhair bin Rafi’.