Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: The Gravity of the Sin of Shedding Blood)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3998.
حضرت جندب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ مجھے فلاں شخص نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن مقتول اپنے قاتل کو لے کر (اللہ تعالیٰ کے حضور) پیش ہو گا اور کہے گا: اس سے پوچھ کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ وہ کہے گا: میں نے اسے فلاں کی حکومت کے خاطر قتل کیا تھا۔“ حضرت جندب نے فرمایا: ایسے کام سے بچو۔
تشریح:
”ایسے کام سے بچو“ یعنی کسی کو اپنی یا کسی کی دنیا کی خاطر قتل نہ کرو ورنہ قیامت کو کوئی جواب نہ سوجھے گا اور قتل کی سزا برداشت کرنی پڑے گی، اور وہ ”فلاں“ وہاں کام نہ آئے گا۔

حدیث حاشیہ:
”ایسے کام سے بچو“ یعنی کسی کو اپنی یا کسی کی دنیا کی خاطر قتل نہ کرو ورنہ قیامت کو کوئی جواب نہ سوجھے گا اور قتل کی سزا برداشت کرنی پڑے گی، اور وہ ”فلاں“ وہاں کام نہ آئے گا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جندب ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے فلاں (صحابی) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے روز مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور کہے گا: (اے اللہ !) اس سے پوچھ، اس نے کس وجہ سے مجھے قتل کیا؟ تو وہ کہے گا: میں نے اس کو فلاں کی سلطنت میں قتل کیا۔“ جندب کہتے ؓ ہیں: تو اس سے بچو۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی اس طرح کے عذر لنگ والے جواب کی نوبت آنے سے بچو، یعنی تم کو اللہ کے پاس اس طرح کے جواب دینے کی نوبت نہ آئے، یہ خیال رکھو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu 'Imran Al-Jawni said: "Jundab said: 'So and so told me that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The slain will bring his killer on the Day of Resurrection and will say: Ask him why he killed me. He will say: I killed him defending the kingdom of so and so.'" Jundab said: "So be careful.