باب: اس حدیث میں یحییٰ بن سعید پر طلحہ بن مصرف اور معاویہ بن صالح کے اختلاف کا ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: Mentioning the Differences Reported by Talhah bin Musarrif and Mu'awiyah bin Salih from Y)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4036.
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ کچھ عرب لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، پھر وہ بیمار ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اونٹوں میں بھیج دیا تاکہ وہ ان کے دودھ پئیں۔ وہ ان میں رہے، پھر انہوں نے منصوبہ بنا کر رسول اللہ ﷺ کے غلام چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ صحابہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! اس شخص کو پیاسا مار جس نے آل محمد کو رات پیاسا رکھ کے مارا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے ان کی تلاش میں آدمی بھیجے۔ وہ پکڑے گئے تو رسول اللہ ﷺ نے سختی کے ساتھ ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے۔ اور ان کی آنکھوں کو (گرم سلائیوں سے) پھوڑ دیا۔ بعض استاد دوسروں سے زیادہ بیان کرتے ہیں، معاویہ نے اس حدیث میں کہا کہ وہ اونٹوں کو مشرکین کے علاقے کی طرف ہانک کر لے گئے۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
تابعی سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ کچھ عرب رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، پھر وہ بیمار پڑ گئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں دودھ والی اونٹنیوں کے پاس بھیجا تاکہ وہ ان کا دودھ پیئں ۔ وہ انہیں اونٹنیوں میں رہے، پھر انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے غلام چرواہے پر نیت خراب کی اور اسے قتل کر دیا اور اونٹنیاں ہانک لے گئے، لوگوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ عَطِّشْ مَنْ عَطَّشَ آلَ مُحَمَّدٍ اللَّيْلَةَ»”اے اللہ! اسے پیاسا رکھ جس نے محمد کے گھر والوں کو اس رات پیاسا رکھا“، پھر رسول اللہ ﷺ نے ان کی تلاش میں کچھ لوگ بھیجے۔ جب وہ گرفتار کر لیے گئے تو آپ نے ان کے ہاتھ کاٹ دیے اور ان کی آنکھیں گرم سلائی سے پھوڑ دیں۔ راویوں میں سے بعض دوسرے سے کچھ زیادہ بیان کرتے ہیں، سوائے معاویہ کے، انہوں نے اس حدیث میں کہا ہے کہ وہ ہانک کر مشرکوں کی زمین کی طرف لے گئے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Sa'eed bin Al-Musayyab said: "Some 'Arab people came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and accepted Islam, then they became sick. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent them to some milk camels to drink their milk. While they were with them, they attacked the herdsman, who was a slave of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), and killed him. They drove off the camels, and claimed that the Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) had said: 'O Allah, make thirsty the one who makes the family of Muhammad thirsty tonight.' The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent (men) after them, and they were caught. Then he had their hands and feet cut off, and their eyes gouged out." Some of them (the narrators) added more than others, except that in his narration of this Hadith, Mu'awiyah said: "They drove them off to the land of Shirk.