Sunan-nasai:
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
(Chapter: The One Who Unsheathes His Sword and Starts to Strike the People With it)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4097.
حضرت ابن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص تلوار میان سے نکال کر لوگوں پر چلانی شروع کر دے، اس کا خون ضائع ہے۔“ (اس کا قتل جائز ہے۔ اس کی کوئی دیت ہو گی نہ قصاص)۔
تشریح:
کسی بھی مذہبی، سیاسی یا معاشرتی اختلاف کی وجہ سے کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مسلح کارروائی کرے۔ اسی طرح کوئی شخص کسی گناہ گار کو بھی قتل نہیں کر سکتا، خواہ حالت گناہ میں پکڑ لے کیونکہ حدود کا نفاذ حکومت کا اختیار ہے، افراد کا نہیں۔ اگر کوئی از خود ایسی کارروائی کرے گا، اسے قتل کر دیا جائے گا، خواہ وہ سچا ہی ہو۔ اس کے بعد اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔ آج کل مذہبی اختلافات کی بنا پر آپس میں قتل و غارت کرنے والوں کو یہ حدیث مدنظر رکھنی چاہیے، خواہ وہ کتنا ہی خوش نما نعرہ کیوں نہ لگاتے ہوں، مثلاً: عصمت صحابہ و ازواج مطہرات یا اہل بیت وغیرہ۔ و اللہ أعلم۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن زبیر ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اپنی تلوار باہر نکال لے پھر اسے چلانا شروع کر دے تو اس کا خون رائیگاں اور بیکار ہے.“۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی : ناحق مسلمانوں کو مارنے لگے تو اس کے قتل میں نہ دیت ہے نہ قصاص۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn Az-Zubair that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever unsheathes his sword and starts to strike the people with it, it is permissible to shed his blood.