قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبَيْعَةِ (بَابٌ النَّصِيحَةُ لِلْإِمَامِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4198 .   حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الدِّينُ النَّصِيحَةُ» قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ»

سنن نسائی:

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: امام کے ساتھ خلوص کا برتاؤ کیا جائے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4198.   حضرت تمیم داری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دین تو ہے ہی اخلاص کا نام۔“ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کس کے ساتھ اخلاص؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ساتھ، اس کی کتاب کے ساتھ، اس کے رسول کے ساتھ اور مسلمانوں کے حکام کے ساتھ اور عام مسلمانوں کے ساتھ۔“