Sunan-nasai:
The Book of al-'Aqiqah
(Chapter: The 'Aqiqah for a boy)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4215.
حضرت ام کرز ؓ بیان کرتی ہیں کہ عقیقے سے متعلق احکام ومسائل رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ”لڑکے کی طرف سے دو کامل بکرے ذبح کیے جائیں اور لڑکی کی طرف سے ایک۔“
تشریح:
عقیقہ یا قربانی کے جانور میں نر یا مادہ کی تخصیص کی شرط نہیں۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
4226
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
4226
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
4220
تمہید کتاب
عقیقہ اس جانور کو کہا جاتا ہے جو بچے کی پیدائش کے ساتویں دن بچے کی طرف سے بطور شکرانہ ذبحڈ کیا جائے۔ یہ مسنون عمل ہے۔ جو صاحب استطاعت ہو، اسے ضرور عقیقہ کرنا چاہیے ورنہ بچے پر بوجھ رہتا ہے۔ استطاعت نہ ہو تو الگ بات ہے۔ اس کے مسنون ہونے پر امت متفق ہے۔ امام ابوحنیفہ عقیقے کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔ بلکہ وہ عقیقے کو امر جاہلیت، یعنی قبل از اسلام کی ایک رسم قرار دیتے تھے۔ اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ عقیقے کی بابت وارد فرامینِ رسول ان کے علم میں نہ آ سکے ہوں۔ و اللہ اعلم۔
حضرت ام کرز ؓ بیان کرتی ہیں کہ عقیقے سے متعلق احکام ومسائل رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ”لڑکے کی طرف سے دو کامل بکرے ذبح کیے جائیں اور لڑکی کی طرف سے ایک۔“
حدیث حاشیہ:
عقیقہ یا قربانی کے جانور میں نر یا مادہ کی تخصیص کی شرط نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام کرز ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(عقیقہ کے لیے) لڑکے میں دو ہم عمر بکریاں اور لڑکی میں ایک بکری (کافی) ہے.“۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : لڑکے کی طرف سے دو جانور اور لڑکی کی طرف سے ایک جانور ذبح کرنے کی حکمت یہ ہے کہ بچے کی طرف سے خون بہانا اس کی جان کی بقاء کی خاطر ہے، تو یہ گویا دیت کی طرح ہوا، اور دیت میں نر جان کی دیت مادہ جان سے دگنی ہوتی ہے (کما فی المغنی مسألة نمبر: ۱۴۷۲) نیز ایک حدیث میں ہے”جس نے ایک نر جان کو آزاد کیا اس کا ہر عضو جہنم سے آزاد کیا جائے گا، اور جس نے دو ماہ جان کو آزاد کیا اس کو بھی یہی اجر ملے گا۔ (فتح الباري تحت ۵۴۷۱ من کتاب العقیقة)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Umm Kurz that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "for a boy two sheep, Mukafatan (of equal age), and for a girl, one sheep.