قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ (بَابٌ لَا فَرَعَ وَلَا عَتِيرَةَ)

حکم : حسن

ترجمۃ الباب:

4224.   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذٌ وَهُوَ ابْنُ مُعَاذٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَمْلَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا مِخْنَفُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ وُقُوفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ فِي كُلِّ عَامٍ أَضْحَاةً، وَعَتِيرَةً» قَالَ مُعَاذٌ: «كَانَ ابْنُ عَوْنٍ يَعْتِرُ أَبْصَرَتْهُ عَيْنِي فِي رَجَبٍ»

سنن نسائی:

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: ( اس کا بیان کہ ) فرع اور عتیرہ درست نہیں

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4224.   حضرت مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ عرفہ میں وقوف کررہے تھے کہ آپ نے فرمایا: ”اے لوگو! ہر گھر والوں پر ایک سال بعد قربانی بھی ہے اور عتیرہ بھی۔“ (روی حدیث) معاذ کہتے ہیں کہ میری آنکھوں نے دیکھا کہ(عبداﷲ) ابن عون رجب میں عتیرہ (جانور) ذبح کرتے تھے۔