قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْفَرَعِ وَالْعَتِيرَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِانْتِفَاعِ بِشُحُومِ الْمَيْتَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4255 .   أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرٍ، عَنْ خَالِدٍ قَالَ: وَفَدَ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِيكَرِبَ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَقَالَ لَهُ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، هَلْ تَعْلَمُ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبُوسِ جُلُودِ السِّبَاعِ، وَالرُّكُوبِ عَلَيْهَا» قَالَ: نَعَمْ

سنن نسائی:

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: مردار کی چربی سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4255.   حضرت خالد سے روایت ہے کہ حضرت مقدام بن معد یکرب رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں آپ سے اﷲ تعالیٰ کا واسطہ دے کرپوچھتا ہوں، کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے درندوں کے چمڑے پہننے اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے؟ انھوں نے فرمایا: جی ہاں۔