باب: اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیز سے ( کسی بھی طرح ) فائدہ اٹھانے کی ممانعت
)
Sunan-nasai:
The Book of al-Fara' and al-'Atirah
(Chapter: The Prohibition Of Using Whatever Allah, the Mighty And Sublime, has forbidden)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4257.
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کو یہ بات پہنچی کہ حضرت سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے شراب بیچی ہے۔ آپ نے فرمایا: اﷲ تعالیٰ سمرہ کو ہلاک کرے، اسے علم نہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے کہ ان پر چربی حرام ہوئی تو انھوں نے اسے پگھلایا (اور بیچ دیا)۔
تشریح:
(1) ﷲ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء سے فائدہ اٹھانا درست نہیں۔ (2) یہ حدیث ناجائز حیلے کے بطلان پر بھی واضح طور پر دلالت کرتی ہے اور یہ بھی کہ شریعت کی حرام کردہ اشیاء کو کسی بھی حیلے بہانے سے یا کسی چیز کی آڑ لے کر حلال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی قبیح حرکت کے مرتکب لعنت کے مستحق قرار پا سکتے ہیں۔ (3) اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ شراب کی خرید و فروخت ناجائز اور حرام ہے، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ جب کوئی چیز فی نفسہ حرام ہو تو اس کی قیمت بھی حرام ہی ہوتی ہے۔ (4) یہ حدیث مبارکہ سگریٹ، تمباکو، بیڑی، نسوار اور دیگر مسکرات ومفترات کی تجارت کی ممانعت پر بھی دلالت کرتی ہے۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ کو خبر پہنچی کہ سمرہ ؓ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ سمرہ کو ہلاک و برباد کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے گلایا۔ سفیان کہتے ہیں: یعنی اسے پگھلایا۔“۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : پھر اس کا تیل بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn'Abbas said: "It reached 'Umar that Samurah had sold some wine, and he said: 'May Allah ruin Samurah! Does he not know that the Messenger of Allah (ﷺ) said: May Allah curse the Jews, for animal fat was forbidden to them, but they rendered it.' Sufyan (one of the narrators) said: "Meaning: They melted it down.