باب: جو شخص جانور کو تیر مارے پھر وہ اس سے غائب ہو جائے تو ؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Hunting and Slaughtering
(Chapter: The One Who Shoots An Arrow But (The Game) Gets Away From Him)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4300.
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم شکاری لوگ ہیں۔ کبھی ہم میں سے کوئی شخص شکار پر تیر چلاتا ہے اور وہ (شکار) اس سے ایک دو راتیں غائب رہتا ہے۔ شکاری اس کی کھوج لگاتا ہوا پہنچتا ہے تو اسے بے جان پاتا ہے جبکہ اس کا تیر اس میں پیوست ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جب تو اپنا تیر اس میں لگا ہوا پہچان لے اور جانور میں کسی درندے کے زخم لگانے کا کوئی نشان نہ ہو اور تجھے یقین ہوکہ تیرے تیر ہی نے اسے قتل کیا ہے تو تو اسے کھا سکتا ہے۔“
تشریح:
البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ بدبودار نہ ہو چکا ہو اور نہ کسی درندے نے اسے کھایا ہو۔

حدیث حاشیہ:
البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ بدبودار نہ ہو چکا ہو اور نہ کسی درندے نے اسے کھایا ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ شکاری ہیں، ہم میں سے ایک شخص شکار کو تیر مارتا ہے تو وہ ایک رات یا دو رات غائب ہو جاتا ہے، وہ اس کا پتا لگاتا ہے یہاں تک کہ اسے مردہ پاتا ہے اور اس کا تیر اس کے اندر ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: ”جب تم اس میں تیر پاؤ اور اس میں کسی درندے کا نشان نہ ہو اور تمہیں یقین ہو جائے کہ وہ تمہارے تیر سے مرا ہے تو اسے کھاؤ.“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated tht 'Adiyy bin Hatim said: "I said: 'O Messenger of Allah, we are a people who hunt, and one of us may shoot his arrow but (the game) gets way form him for a night or two. What if he follows its tracks, and finds it dead with his arrow in it?" He said: 'If you find the arrow in it, and you do not find any sign of predators, and you know that your arrow killed it, then eat it."( Sahih)