الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 37 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 37 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مُوكِلِ الرِّبَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2086. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبِي اشْتَرَى عَبْدًا حَجَّامًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَثَمَنِ الدَّمِ وَنَهَى عَنْ الْوَاشِمَةِ وَالْمَوْشُومَةِ وَآكِلِ الرِّبَا وَمُوكِلِهِ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : سود کھلانے والے کا گناہ ) مترجم: BukhariWriterName 2086. حضرت عون بن ابو جحیفہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد گرامی کو دیکھا انھوں نے ایک غلام خریدا جو پچھنے لگاتا تھا۔ میں نے اس کے متعلق پوچھا تو انھوں نے کہا: نبی ﷺ نے کتے اور خون کی قیمت لینے سے منع فرمایا، نیز گود نے اور گدوانے، سودلینے اور دینے سے بھی منع فرمایا: علاوہ ازیں تصویرکشی کرنے والے پر آپ نے لعنت فرمائی ہے۔ ... الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ ثَمَنِ الكَلْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2237. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب: کتے کی قیمت کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 2237. حضرت ابو مسعود انصاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت، فاحشہ عورت کی کمائی اور کاہن کی نذرونیاز سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ ثَمَنِ الكَلْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2238. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبِي اشْتَرَى حَجَّامًا فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْأَمَةِ وَلَعَنَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب: کتے کی قیمت کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 2238. ت عون بن ابوجحیفہ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد گرامی کو دیکھا کہ انھوں نے سینگی لگانے والا ایک غلام خریدا، تو اس کے آلات توڑنے کا حکم دیا۔ میں نے اسکے متعلق پوچھا توانھوں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے خون اور کتے کی قیمت اور لونڈی (زانیہ) کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔ اور جلد میں سوئی کے ساتھ سرمہ بھرنے والی اور بھروانے والی، سود کھانے اور کھلانے والے نیز تصویر بنانے والے سب پر لعنت کی ہے۔ ... الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِجَارَةِ (بَابُ كَسْبِ البَغِيِّ وَالإِمَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2282. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ... صحیح بخاری : کتاب: اجرت کے مسائل کا بیان (باب : رنڈی اور فاحشہ لونڈی کی خرچی کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2282. حضرت ابو مسعود انصاری ؓ سے روایت ہے۔ کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت زانیہ کی کمائی اور کاہن کی شرینی سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ مَهْرِ البَغِيِّ وَالنِّكَاحِ الفَاسِدِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5346. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الكَلْبِ، وَحُلْوَانِ الكَاهِنِ، وَمَهْرِ البَغِيِّ» صحیح بخاری : کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان (باب: رنڈی کی خرچی اور نکاح فاسد کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5346. سیدنا ابو مسعود ؓ سےروایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے کتے کی قیمت، کاہن کی اجرت اور بدکار عورت کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ مَهْرِ البَغِيِّ وَالنِّكَاحِ الفَاسِدِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5347. حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الوَاشِمَةَ وَالمُسْتَوْشِمَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَنَهَى عَنْ ثَمَنِ الكَلْبِ، وَكَسْبِ البَغِيِّ، وَلَعَنَ المُصَوِّرِينَ» صحیح بخاری : کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان (باب: رنڈی کی خرچی اور نکاح فاسد کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5347. سیدنا ابو حجیفہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے جسم میں سرمہ بھرنے والی، جس کے جسم میں سرمہ بھرا جائے، سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے۔ اسی طرح آپ نے کتے کی قیمت اور زانیہ کی کمائی سے منع فرمایا ہے، نیز تصویر بنانے والوں پر بھی لعنت کی ہے۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الكِهَانَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5761. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الحَارِثِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الكَلْبِ، وَمَهْرِ البَغِيِّ، وَحُلْوَانِ الكَاهِنِ» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: کہا نت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5761. حضرت ابو مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کتے کی قیمت بدکارہ عورت کی اجرت اور کاہن کی شیرینی سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الوَاشِمَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5945. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبِي، فَقَالَ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الكَلْبِ، وَآكِلِ الرِّبَا وَمُوكِلِهِ، وَالوَاشِمَةِ وَالمُسْتَوْشِمَةِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: سرمہ بھرنے والی عورت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5945. حضرت ابو حجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے خون کی قیمت اور کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے: نیز آپ نے سود دینے والے، سود لینے والے، سرمہ بھرنے والی اور بھروانے والی(پر لعنت بھیجی ہے) الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَنْ لَعَنَ المُصَوِّرَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5962. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ اشْتَرَى غُلاَمًا حَجَّامًا، فَقَالَ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الكَلْبِ، وَكَسْبِ البَغِيِّ، وَلَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَالوَاشِمَةَ وَالمُسْتَوْشِمَةَ وَالمُصَوِّرَ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: مورت بنانے والے پر لعنت ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 5962. حضرت ابو حجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے سینگی لگانے والا ایک غلام خریدا، پھر کہا کہ نبی ﷺ نےخون نکالنے کی اجرت، کتے کی قیمت اور فاحشہ عورت کی کمائی سے منع فرمایا: نیز آپ نے سود لینے والے، سرمہ بھرنے والی، اور تصویر کشی کرنے والے پر لعنت بھیجی ہے۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ تَحْرِيمِ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَحُلْوَانِ الْك...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1567. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ، وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ. صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: کتے کی قیمت ‘کاہن کا نذرانہ اور زانیہ کا معاوضہ حرام ہے اور بلّے کی بیع (بھی )ممنوع ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1567. امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے اور انہوں نے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے کتے کی قیمت، زانیہ کے معاوضے اور کاہن کے نذرانے سے منع فرمایا۔ الموضوع: بيع النجس (المعاملات) Topics: نجس چیز کی بیع کرنا (معاملات) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 37 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 37