موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ (بَابُ تَلْقِينِ السَّارِقِ)
حکم : ضعیف
4877 . أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ قَالَ بَلَى قَالَ اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ ثُمَّ جِيئُوا بِهِ فَقَطَعُوهُ ثُمَّ جَاءُوا بِهِ فَقَالَ لَهُ قُلْ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فَقَالَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ قَالَ اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ
سنن نسائی:
کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
باب: چور کو رجوع کا مشورہ یا موقع دینا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4877. حضرت ابو امیہ مخزومی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا جس نے خود بخود چوری کا اعتراف کیا تھا لیکن اس کے پاس (چوری کا) سامان نہیں ملا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”میں نہیں سمجھتا کہ تو نے چوری کی ہوگی۔“ اس نے کہا: کیوں نہیں (بلکہ کی ہے)۔ آپ نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ کر پھر میرے پاس لے آؤ۔“ وہ اس کا ہاتھ کاٹ کر اسے واپس لائے تو آپ نے اسے فرمایا: ”کہہ میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔“ اس نے یہی الفاظ دہرا دیے۔ آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔“