تشریح:
(1) قابل حد مسئلہ جب حاکم کے سامنے پیش کردیا جائے تو پھر اس کی معافی نہیں ہو سکتی۔ ہاں البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ حاکم کے پاس لانے سے پہلے معاف کردیا جائے، تاہم شریعت نے جس چیز کو مستثنیٰ قرار دیا ہے اس میں حاکم کے پاس لانے کے بعد بھی معافی ہوسکتی ہے جیسے مقتول کے ورثاء قاتل کو بعد میں بھی معاف کرسکتے ہیں۔
(2) اسلامی اور شرعی سزائیں وحشیانہ قطعا نہیں بلکہ یہ تو قابل رشک معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر اور حیات بخش ہیں۔ شرعی سزاؤں کے نفاذ سے نہ صرف برائیوں کا قلع قمع ہو جاتا ہے بلکہ معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن جاتا ہے۔
(3) ”کاٹ دیا“ یعنی کاٹنے کا حکم دے دیا۔