موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابٌ الْبَيْعَةُ عَلَى الْإِسْلَامِ)
حکم : صحیح
5002 . أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا قَرَأَ عَلَيْهِمْ الْآيَةَ فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ
سنن نسائی:
کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان
باب: اسلام (کے کاموں ) پر بعیت کرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5002. حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ہم نبی اکرم ﷺ سے کے پاس ایک مجلس میں موجو د تھے۔ آپ نے فرمایا: ”مجھ سے بیعت کرو کہ اللہ تعالی ٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناؤ گے، چوری نہیں کرو گے ،زنا نہیں کروگے، آپ نے پوری آیت تلاوت فرمائی ۔(پھر فرمایا) ”جو شخص اس عہد کو پورا کر ے گا ، اس کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے ۔ اور جس شخص نے ان (مذکورہ کاموں) میں سے کسی کام کا ارتکاب کیا ،پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی پر موقوف ہوگا ۔چاہے اسے عذاب دے، چاہے معاف کرے۔“