Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Letting the Hair Grow)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5062.
حضرت براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے کسی شخص کو سرخ حلہ پہنے ہوئے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا، نیز میں نے دیکھا کہ آپ کی زلفیں کندھوں کے قریب لہرایا کرتی تھیں۔
تشریح:
عربی میں سر کے لمبے بالوں کے لیے تین الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں: وفرہ، وہ بال جو کانوں کے برابر تک ہوں، لمّه، جو کانوں اور کندھوں کے درمیان ہوں اور جمّه، وہ بال جو کندھوں سے ٹکراتے ہوں۔ پیارے رسول مکرم ﷺ کے مبارک بالوں کے بارے میں تینوں الفاظ عام استعمال کیے گئے ہیں۔ توجیہ سابقہ حدیث میں گزر چکی ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے لال جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت کسی آدمی کو نہیں دیکھا، اور میں نے دیکھا کہ آپ کے بال آپ کے مونڈھوں کے قریب تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Al-Bara' said: "I have never seen any man more handsome in a red Hullah than the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم)." He said: "And I saw his long hair, coming almost to his shoulders.