موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ الذُّؤَابَةِ)
حکم : صحیح
5064 . أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ خَطَبَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ كَيْفَ تَأْمُرُونِّي أَقْرَأُ عَلَى قِرَاءَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بَعْدَ مَا قَرَأْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً وَإِنَّ زَيْدًا مَعَ الْغِلْمَانِ لَهُ ذُؤَابَتَانِ
سنن نسائی:
کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل
باب: زلفیں اور مینڈھیاں
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5064. حضرت ابووائل سے مروی ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطاب فرمایا اور کہا: تم مجھے کس طرح مجبور کرتے ہوکہ میں زید بن ثابت کی قراءت کے مطابق پڑھوں جب کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک سے ستر سے زیادہ سورتیں پڑھ لی تھیں اور زید ابھی بچوں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ اس کی دو مینڈھیاں ہوتی تھیں۔