Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Dyeing Hair with Henna and Katam)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5080.
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بہترین وہ چیز جس سے تم سفید بالوں کو رنگین کرو، مہندی اور وسمے کا مجموعہ ہے۔ جریری اور کہمس نے( اس روایت کے بیان کرنے میں اجلح کی) مخالفت کی ہے۔
تشریح:
مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ اجلح اپنی سند سے اسے متصل بیان کرتے ہیں، جبکہ سعید الجریری اور کہمس بن حسن نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ لیکن اس سے صحت حدیث پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ متصل روایت کی دیگر روایات سے تائید ہوتی ہے، بالخصوص عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی مذکورہ موصول روایت بھی اس کی مؤید ہے۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے۔“ جریری اور کہمس نے ان کی مخالفت کی ہے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی اجلح کی مخالفت کی ہے، اور دونوں کی سندوں میں انقطاع ہے جو واضح ہے (ان دونوں کی روایتیں آگے آ رہی ہیں)۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'The best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.