موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ الْمُوتَشِمَاتِ وَذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ وَالشَّعْبِيِّ فِي هَذَا)
حکم : صحیح
5105 . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَشَاهِدَهُ وَكَاتِبَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ وَنَهَى عَنْ النَّوْحِ وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ صَاحِبَ
سنن نسائی:
کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل
باب: رنگ بھروانے والی عورتوں کا بیان اور اس حدیث میں عبداللہ بن مرہ اور شعبی پر اختلاف کا ذکر
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5105. حضرت شعبی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سود پر گواہ بننے والے، اس کی کتابت کرنے والے، رنگ بھرنے والی، بھروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ اور نوحہ سے منع فرمایا ہے۔ اور(راوی نے) یہ نہیں کہا کہ نوحہ کرنے والا ملعون ہے۔