قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: تقریری

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي خَاتَمِ الذَّهَبِ لِلرِّجَالِ)

حکم : ضعیف الإسناد

ترجمۃ الباب:

5163.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ قَالَ عُمَرُ لِصُهَيْبٍ مَا لِي أَرَى عَلَيْكَ خَاتَمَ الذَّهَبِ قَالَ قَدْ رَآهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ فَلَمْ يَعِبْهُ قَالَ مَنْ هُوَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سنن نسائی:

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی کی رخصت کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5163.   حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سےروایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تم پر سونے کی انگوٹھی دیکھتا ہوں؟ وہ فرمانے لگے: یہ آپ سے بہتر شخصیت نے دیکھی تھی۔ انہوں نے تو اس پر عیب نہیں لگایا تھا۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: وہ کون تھے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ۔