Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Gold Rings)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5167.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی (اور چھلے) سرخ ریشمی گدیلے، قسی کپڑوں اور جعہ (کےاستعمال) سے منع فرمایا ہے۔ جعہ ایک مشروب تھا جو جو اور گندم سے بنایا جاتا تھا اور نشہ آور ہوتا تھا۔ عمار بن رزیق نے اس (زہیر) کی مخالفت کی ہے اور اس نے یہ روایت ”عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صَعْصَعَةَ عَنْ عَلِيٍّ“ کی سند سے بیان کی ہے۔
تشریح:
امام نسائی رحمہ اللہ یہ کہنا چاہتے کہ مذکورہ حدیث: ۵۱۷۰، زہیر(بن معاویہ) نے عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ سَمِعَهُ مِنْ عَلِيٍّ کی سند سے بیان کی ہے جبکہ عمار بن رزیق نے عن ابی اسحاق عن ہبیرۃ کی بجائے عن اسحاق، عن صعصعۃ بیان کیا ہے۔ دیکھئے، اگلی حدیث:۵۱۷۱.

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کے چھلوں، سرخ زین، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے۔ اور راوی نے اس کی شدت (تیزی) کا ذکر کیا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے، ابواسحاق نے صعصعہ سے، اور صعصہ نے علی ؓ سے روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
'Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade gold rings, red Al-Miyathir, Qassiyah garments and Al-Ji'ah, which is a drink made from barley and wheat." - And he mentioned its strength.