Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Gold Rings)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5168.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی، قسی کپڑوں‘ ریشمی گدیلے اور جعہ کےاستعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائیؒ) نے کہا: اس (حدیث:۵۱۷۱) سے پہلی روایت (۵۱۷۰) زیادہ درست ہے۔
تشریح:
(1) امام نسائی نے عن أبي سحاق عن هبیرة بن یریم، عن علي والی سابقہ روایت کو ترجیح دیتے ہوئے صحیح قراردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابو اسحاق کے دیگر شاگرد، مثلاً: ابوالاحوص، زکریا بن ابوزائدہ اور زہیربن معاویہ تینوں نے بایں سند بیان کیا ہے: عن أبي سحاق عن هبیرة بن یریم، دیکھئے: (سنن النسائي، الزینة، باب خاتم الذهب، حدیث:5168، 5169، 5170) مزید برآں یہ کہ ابوداؤد کی روایت میں امام شعبہ رحمہ اللہ نے بھی ان تینوں کی متابعت کی ہے۔ انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے: عن أبي إسحاق عن هبیرۃ عن علي...... عمار بن رزیق نے ابواسحاق کے تمام شاگردوں کی مخالفت کی ہے اور یہ روایت عن أبي إسحاق، عن صعصعة عن علي کی سند سے بیان کی، اس لیے عمار بن رزیق کی بیان کردہ روایت شاذ اور ابواسحاق کے دیگر شاگردوں کی روایت محفوظ بنتی ہے، لہٰذا یہی روایت ارجح ہے۔ یاد رہے کہ یہ شذوذ صرف اس سند میں ہے۔ جہاں تک متن کا تعلق ہے تو وہ صحیح ہے کیونکہ صعصعہ کی روایت بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دوسرے طریق سے صحیح ہے جیسا کہ آئندہ حدیث میں ہے۔ واللہ أعلم. (2) ہر نشہ آور مشروب حرام ہے، خواہ کسی چیز سے بنا ہو، قلیل ہو یا کثیر۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کے چھلوں، ریشمی کپڑوں، سرخ زین، جَو اور گیہوں کے شراب سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: اس سے پہلی حدیث زیادہ قرین صواب ہے۔۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی ابواسحاق کا ہبیرہ سے اور ان کا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرنا اولیٰ و انسب ہے بمقابلہ: عن ابی اسحاق عن صعصعہ عن علی رضی اللہ عنہ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me (to wear) gold rings and Al-Qassi, Al-Mitharah, and Al-Ji'ah.