Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Gold Rings)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5169.
حضرت صعصعہ بن صوحان سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا ہے۔ انہوں نے فرمایا: آپ نے مجھے کدو کے برتن اور سبز مٹکے ( ے نبیذ) سونے کی انگوٹھی، ریشم کا لباس، قسی کپڑوں اورسرخ ریشمی گدیلے سے منع فرمایا تھا۔
تشریح:
کدو کا برتن اور تارکول لگا ہوا مٹکا بے مسام ہوتے ہیں، لہٰذا ان میں نبیذ بنایا جائے تو اس میں جلدی نشہ پیدا ہوجاتا تھا، اسی لیے لوگوں نے جاہلیت میں یہ برتن شراب بنانے کے لیے مخصوص کررکھے تھے، لہٰذا آپ نے ابتدا میں ان برتنوں کے نبیذ سے بھی روک دیا تھا، بعد میں اجازت دے دی بشرطیکہ نشہ پیدا نہ ہو۔ ( فصیل اپنے مقام پر گزر چکی ہے)۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
صعصعہ بن صوحان کہتے ہیں کہ میں نے علی ؓ سے کہا: آپ ہمیں منع فرمایئے اس چیز سے جس سے آپ کو رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، وہ بولے: مجھے منع فرمایا: کدو سے بنے اور سبز رنگ کے برتن سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور حریر اور سرخ زین کے استعمال سے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Sa'sa'ah bin Suwhan said: "I said to 'Ali: 'Forbid to us that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you.' He said: 'He forbade me from Ad-Dubba', Al-Hantam, gold circles (rings), wearing silk, and Al-Qassi, and red Al-Mitharah.