Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Prohibition of Wearing the Ring on the Forefinger)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5210.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”علی! اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور میانہ روی مانگا کر۔“ نیز آپ نے مجھے اس اور اس‘ یعنی شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا۔
تشریح:
(1) اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ (مردوں کے لیے) انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی میں پہننا ممنوع ہے‘ نیز ان دونوں انگلیوں کے علاوہ باقی دو یعنی چھنگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہننا درست ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ (مردوں کے لیے) چھنگلی (چیچی) میں انگوٹھی پہننا مسنون ہے جبکہ عورت اپنی تمام انگلیوں میں انگوٹھی پہن سکتی ہے‘ نیز انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شہادت والی اور درمیان والی انگلیوں میں مردوں کے لیے انگوٹھی پہننے کی جو ممانعت ہے تو یہ نہی تنزیہی ہے وجوب کی نہیں ہے۔ لیکن امام نووی رحمہ اللہ کی یہ (نہی تنزیہی والی) بات محل نظر ہے کیونکہ نہی تو تحریم کے لیے ہوتی ہے الا یہ کہ کوئی قرینہ صارفہ موجود ہو اور اس جگہ کوئی بھی قرینہ نہیں ہے لہٰذا یہ نہی تحریم کے لیے ہے۔ واللہ أعلم۔ (2) ہدایت وسداد ( میانہ روی ) کی دعا کرنا مستحب ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابوبردہ کہتے ہیں کہ علی ؓ نے کہا: مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”علی! اللہ سے ہدایت اور میانہ روی طلب کرو“، اور آپ نے مجھے روکا کہ انگوٹھی اس میں اور اس میں پہنوں۔ اور اشارہ کیا یعنی شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی کی طرف۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ نہی تنزیہی ہے، یعنی زیادہ بہتر اس کا نہ پہننا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Burdah said: 'Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: 'O 'Ali, ask Allah for guidance and steadfastness,' and he forbade me from placing a ring on this one and this one' - and he pointed to his forefinger and middle finger.