قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ تَصْفِيرِ اللِّحْيَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5243.   أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عُبَيْدٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ فَقُلْتُ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ڈاڑھی کو زرد کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5243.   حضرت عبید بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کودیکھا، وہ ڈاڑھی کو زرد کرتے تھے۔ میں نے ان سے اس کے متعلق بات کی توانہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ اپنی ڈاڑھی مبارک کو زرد کرتے تھے۔