Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Dyeing the Beard Yellow with Wars and Saffron)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5244.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ سبتی جوتے پہنا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس اور زعفران سے رنگتے تھے۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
تشریح:
(1) ”سبتی جوتے“ دباغت شدہ چمڑے سے بنائے گئے جوتوں کو کہتے ہیں۔ ان پر بال نہیں ہوتے۔ عرب میں بالوں سمیت چمڑے کے جوتوں کا بھی رواج تھا۔ ان کے مقابلے میں سبتی جوتوں کو قیمتی سمجھا جاتا تھا۔ ان کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ (2) ورس و زعفران رنگ دارخوشبو ئیں ہیں۔ ان کا استعمال مرد کے لیے جسم میں تو درست نہیں، البتہ بالوں کو رنگا جا سکتا ہے باقی رسول اللہ ﷺ کا ڈاڑھی کورنگنا تو اس کی تفصیل کےلیے دیکھیے حدیث: ۵۰۸۲، ۵۰۸۹ اور ۵۱۱۸۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5258
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5259
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5246
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ سبتی جوتے پہنا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس اور زعفران سے رنگتے تھے۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
(1) ”سبتی جوتے“ دباغت شدہ چمڑے سے بنائے گئے جوتوں کو کہتے ہیں۔ ان پر بال نہیں ہوتے۔ عرب میں بالوں سمیت چمڑے کے جوتوں کا بھی رواج تھا۔ ان کے مقابلے میں سبتی جوتوں کو قیمتی سمجھا جاتا تھا۔ ان کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ (2) ورس و زعفران رنگ دارخوشبو ئیں ہیں۔ ان کا استعمال مرد کے لیے جسم میں تو درست نہیں، البتہ بالوں کو رنگا جا سکتا ہے باقی رسول اللہ ﷺ کا ڈاڑھی کورنگنا تو اس کی تفصیل کےلیے دیکھیے حدیث: ۵۰۸۲، ۵۰۸۹ اور ۵۱۱۸۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ چمڑے کا جوتا پہنتے اور اپنی داڑھی ورس اور زعفران سے پیلی کرتے تھے، اور ابن عمر ؓ بھی ایسا کیا کرتے تھے۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : دیکھئیے حاشیہ حدیث نمبر ۵۰۸۸۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to wear Sibtiyyah sandals and dye his beard yellow with Wars and saffron." And Ibn 'Umar used to do that.