باب: کون سے کپڑے پہننے مستحب اور کون سے مکروہ ہیں ؟
)
Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Mentioning Clothes Which it is Recommended to Wear, and Those Which is Disliked to Wear)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5294.
حضرت ابو الاحوص کے والد محترم سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھے خراب سی حالت میں دیکھا۔ نبی اکرم ﷺ فرمانے لگے: ”کیا تیرے پاس کچھ مال ہے؟“ میں عرض کیا: ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے دے رکھا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”تیرے پاس مال ہے تو تجھ پرنظر بھی آنا چاہیے۔“
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5308
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5309
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5296
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت ابو الاحوص کے والد محترم سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھے خراب سی حالت میں دیکھا۔ نبی اکرم ﷺ فرمانے لگے: ”کیا تیرے پاس کچھ مال ہے؟“ میں عرض کیا: ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے دے رکھا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”تیرے پاس مال ہے تو تجھ پرنظر بھی آنا چاہیے۔“
حدیث حاشیہ:
تفصیل کےلیے دیکھیے فوائد ومسائل حدیث: ۵۲۲۵، ۵۲۲۶۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوالاحوص کے والد عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھے خستہ حالت میں دیکھا، تو فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ مال و دولت ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر طرح کا مال دے رکھا ہے، آپ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس مال ہو تو اس کے آثار بھی نظر آنے چاہئیں۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یعنی: فضول خرچی اور ریاء و نمود کے بغیر، اور حیثیت کے مطابق آدمی کے اوپر اچھا لباس ہونا چاہیئے، ہاں۔ اسراف، فضول خرچی اور ریاء و نمود والا لباس ناپسندیدہ اور مکروہ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Al-Ahwas that his father said: "I entered upon the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he saw me looking scruffy. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Do you have anything?' He said: 'Yes, Allah has given me all kinds of wealth.' He said: 'If you have wealth, let it be seen on you.