موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ صِفَةِ الْإِسْتَبْرَقِ)
حکم : صحیح
5300 . أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ سَالِمٌ مَا الْإِسْتَبْرَقُ قُلْتُ مَا غَلُظَ مِنْ الدِّيبَاجِ وَخَشُنَ مِنْهُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ رَأَى عُمَرُ مَعَ رَجُلٍ حُلَّةَ سُنْدُسٍ فَأَتَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِ هَذِهِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ
سنن نسائی:
کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل
باب: استبرق کیسا ہوتا ہے ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5300. حضرت یحیی بن ابی اسحاق نے کہا کہ حضرت سالم نے مجھ سے پوچھا استبرق کیا ہوتا ہے؟ میں نے کہا: موٹا کھردرا ریشم۔ وہ کہنے لگے: میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے پاس سندس کا حلہ دیکھا۔ وہ یہ حلہ لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا: یہ خرید لیحیے۔ پھر راوی نے حسب سابق حدیث بیان کی۔