تشریح:
(1) دیباج بھی ریشم کی ایک قسم ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر قسم کا ریشم مردوں کے لیے حرام ہے۔ باریک ہو یا موٹا نرم ہویا سخت۔
(2) ”سونے چاندی کے برتن“ یہ حکم مردوں اور عورتوں سب کے لیے برابر ہے، البتہ عورت کے لیے سونا پہننا جائز ہے۔
(3) ”استعمال کرتے ہیں“ کیونکہ ان کے نزدیک آخرت اور جزا و سزا کا کوئی تصور نہیں، لہٰذا وہ ہر قسم کی آسائش دنیا ہی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ مومن دنیا میں صرف ضروریات استعمال کرتے ہیں۔ آسائشیں آخرت میں طلب کرتے ہیں۔