موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ التَّشْدِيدِ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ وَأَنَّ مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ)
حکم : صحیح
5308 . أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ سَنَةَ سَبْعٍ وَمِائَتَيْنِ قَالَ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَلِيٍّ الْبَارِقِيِّ قَالَ أَتَتْنِي امْرَأَةٌ تَسْتَفْتِينِي فَقُلْتُ لَهَا هَذَا ابْنُ عُمَرَ فَاتَّبَعَتْهُ تَسْأَلُهُ وَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا يَقُولُ قَالَتْ أَفْتِنِي فِي الْحَرِيرِ قَالَ نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سنن نسائی:
کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل
باب: حریر(ریشم) پہننے پرسخت وعید اور اس کا بیان کہ جو شخص اسے دنیا میں پہنے گا، آخرت میں نہیں پہن سکے گا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5308. حضرت علی بارقی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس ایک عورت مسئلہ پوچھنے آئی۔ میں نے اسے کہا: یہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تشریف فرما ہیں (ان سے پوچھ)۔ وہ ان کی طرف مسئلہ پوچھنے چلی اور میں بھی اس کے ساتھ چلا تاکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا جواب سن سکوں۔ وہ ان سے کہنے لگی: مجھے ریشم کے بارے میں فتوی دیجیے۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔