Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Prohibition of Al-Qassiyah Garments)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5309.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات کاموں کا حکم دیا اور سات سے منع فرمایا۔ آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھیوں، چاندی کے برتنوں، ریشمی گدیلوں، قسی کپڑوں، موٹے، باریک اور عام ریشم پہننے سےمنع فرمایا۔
تشریح:
(1) قسی کپڑوں اور ریشمی گدیلوں کی تفصیل کےبارے میں ملاحظہ فرمائیں، احادیث:۵۱۶۸، ۵۱۶۹۔ (2) ”موٹے، باریک اور عام ریشم“ عربی میں استبرق، دیباج اور حریر کے لفظ آئے ہیں۔ یہ تینوں ریشم کی اقسام ہیں۔ تفصیل احادیث ۵۳۰۱، ۵۳۰۲ میں گزر چکی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر قسم کے ریشم کے استعمال سے منع فرمایا گیا مگر یہ نہی مردوں کےلیے ہے البتہ چاندی کے برتنوں اور ریشمی گدیلوں سے نہی سے مرد وعورت سب کے لیے ہے کیونکہ یہ مشترکہ استعمال کی اشیاء ہیں۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5323
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5324
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5311
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات کاموں کا حکم دیا اور سات سے منع فرمایا۔ آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھیوں، چاندی کے برتنوں، ریشمی گدیلوں، قسی کپڑوں، موٹے، باریک اور عام ریشم پہننے سےمنع فرمایا۔
حدیث حاشیہ:
(1) قسی کپڑوں اور ریشمی گدیلوں کی تفصیل کےبارے میں ملاحظہ فرمائیں، احادیث:۵۱۶۸، ۵۱۶۹۔ (2) ”موٹے، باریک اور عام ریشم“ عربی میں استبرق، دیباج اور حریر کے لفظ آئے ہیں۔ یہ تینوں ریشم کی اقسام ہیں۔ تفصیل احادیث ۵۳۰۱، ۵۳۰۲ میں گزر چکی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر قسم کے ریشم کے استعمال سے منع فرمایا گیا مگر یہ نہی مردوں کےلیے ہے البتہ چاندی کے برتنوں اور ریشمی گدیلوں سے نہی سے مرد وعورت سب کے لیے ہے کیونکہ یہ مشترکہ استعمال کی اشیاء ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا: ”آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے، چاندی کے برتن سے، ریشمی زین سے، قسی، استبرق، دیبا اور حریر نامی ریشم کے استعمال سے منع فرمایا۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ سب ریشم کی اقسام ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Al-Bara' bin 'Azib said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) enjoined seven things upon us, and forbade seven things for us. He forbade to us gold rings, silver vessels, Al-Mayathir, Al-Qassiyah, Al-Istabraq, Ad-Dibaj, and silk.