Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Women's Hems)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5337.
حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسو ل اللہ ﷺ کے سامنے عوتوں کے دامن کا مسئلہ ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: ”وہ ایک بالشت لٹکا لیں۔“ حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا: پھر ان کے پاؤں ننگے ہو گے۔ آپ نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ لٹکا لیں۔ اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔“
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5351
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5352
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5339
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسو ل اللہ ﷺ کے سامنے عوتوں کے دامن کا مسئلہ ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: ”وہ ایک بالشت لٹکا لیں۔“ حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا: پھر ان کے پاؤں ننگے ہو گے۔ آپ نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ لٹکا لیں۔ اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عورتوں کے دامن لٹکانے کا ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایک بالشت لٹکائیں“ ۱؎ ، ام سلمہ ؓ بولیں: تب تو کھلا رہے گا؟ آپ نے فرمایا: ”تب ایک ہاتھ لٹکائیں، اس سے زیادہ نہ کریں۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎ : عورتیں ایک بالشت یا ایک ہاتھ زیادہ کہاں سے لٹکائیں؟ اس بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ مردوں کی جائز حد (ٹخنوں) سے زیادہ ایک بالشت لٹکائیں یا حد سے حد ایک ہاتھ زیادہ لٹکا لیں، اس سے زیادہ نہیں، یہ اجازت اس لیے ہے تاکہ عورتوں کے قدم اور پنڈلیاں چلتے وقت ظاہر نہ ہو جائیں، آج ٹخنوں تک پاجامہ (شلوار) کے بعد لمبے موزوں سے عورتوں کا مذکورہ پردہ حاصل ہو سکتا ہے، لیکن عورتوں کے لباس اصلی شلوار وغیرہ میں اس بات کی احتیاط ہونی چاہیئے کہ وہ سلاتے وقت ٹخنے کے نیچے ناپ کر سلاتے جائیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Umm Salamah that: She mentioned women's hems to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Let it down a hand span." Umm Salamah said: "But that will uncover (her feet)." He said: "Let it down a forearm's length, but no more than that.