قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ ذِكْرِ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5357 .   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُخْبِرُ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ سَتَّرْتُ بِقِرَامٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ فَلَمَّا رَآهُ تَلَوَّنَ وَجْهُهُ ثُمَّ هَتَكَهُ بِيَدِهِ وَقَالَ إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُشَبِّهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: ان لوگوں کا ذکرجنہیں سب سے زیادہ سخت عذاب ہوگا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5357.   نبیٔ اکرم ﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے جبکہ میں نے تصویروں والا ایک پردہ لٹکا رکھا تھا۔ جب آپؐ نے دیکھا تو (غصے سے) آپ کے چہرۂ انور کا رنگ بدل گیا۔ پھر آپؐ نے اسے اپنے دست مبارک سے پھاڑ دیا اور فرمایا: ”قیامت کے دن سخت ترین عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ صورتوں جیسی صورتیں بنانے کا تکلف کرتے ہیں۔“