قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ اتِّخَاذِ الْقُبَابِ الْحُمْرِ)

حکم : صحیح 

5378. أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ وَعِنْدَهُ أُنَاسٌ يَسِيرُ فَجَاءَهُ بِلَالٌ فَأَذَّنَ فَجَعَلَ يُتْبِعُ فَاهُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا

مترجم:

5378.

حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبیٔ اکرم ﷺ کے ساتھ بطحاء مکہ میں تھے جبکہ آپ سرخ رنگ کے ایک خیمے میں تشریف فرما تھے اور آپ کے پاس کچھ لوگ تھے آپ سفر شروع کرنا چاہتے تھے۔ حضرت بلال آپ کے پاس آئے اور اذان دی۔ وہ اپنا منہ ادھر ادھر کرتے تھے۔