Sunan-nasai:
The Book of the Etiquette of Judges
(Chapter: Prohibition of Asking for Governorship)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5384.
حضرت عبد الرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حکومت نہ مانگ کیونکہ اگر تجھے مانگنے کے نتیجے میں حکومت مل بھی گئی تو تجھے حکومت کے لیے اکیلا چھوڑ دیا جائے گا۔ اور اگر تجھے مانگے بغیر حکومت ملی تو (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) تیری مدد کی جائے گی۔“
تشریح:
(1) حکومت اور امارت ایک ذمے داری ہے جس کی جو اب دہی بھی کرنا ہوگی۔ کمی کوتاہی کی صورت میں سزا بھی بھگتنا ہوگی۔ اور کمی کوتاہی ہو جانا لازمی امر ہے، اس لیے خواہ مخواہ اس مصیبت کو گلے نہ ڈالا جائے، البتہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ذمہ داری آن پڑے، لوگ زبردستی گلے میں ڈال دیں تو اللہ کا نام لے کر سنبھال لے۔ اس صورت میں اللہ تعالیٰ کی توفیق بھی شامل حال ہوگی اور لوگ بھی تعاون کریں گے۔ (2) ”اکیلا چھوڑ دیا جائے گا“ یعنی نہ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے گا نہ لوگوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ ظاہر ہے، پھر صرف بدنامی ہی ہوگی اور ناکامی کا سامنا ہوگا۔ لفظی معنیٰ ہیں: ”تجھے امارت کے سپرد کر دیا جائےگا۔“ (نیز دیکھیے: حدیث:۵۳۸۴)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”منصب طلب مت کرو، اس لیے کہ اگر مانگے سے وہ تمہیں ملا تو تم اسی کے سپرد کر دئیے جاؤ گے۱؎ اور اگر وہ تمہیں بن مانگے مل گیا تو تمہاری اس میں مدد ہو گی۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎: یعنی اللہ کی نصرت و تائید سے تم محروم رہو گے اور کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Abdur-Rahman bin Samurah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: 'Do not ask for governorship. For if it is given to you because of asking, you will be left to your own devices, but if it is given to you without asking, you will be helped (by Allah).