قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ (بَابُ السِّعَةِ لِلْحَاكِمِ فِي أَنْ يَقُولَ لِلشَّيْءِ الَّذِي لَا يَفْعَلُهُ أَفْعَلُ لِيَسْتَبِينَ الْحَقُّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5403 .   أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ خَرَجَتْ امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا صَبِيَّانِ لَهُمَا فَعَدَا الذِّئْبُ عَلَى إِحْدَاهُمَا فَأَخَذَ وَلَدَهَا فَأَصْبَحَتَا تَخْتَصِمَانِ فِي الصَّبِيِّ الْبَاقِي إِلَى دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى مِنْهُمَا فَمَرَّتَا عَلَى سُلَيْمَانَ فَقَالَ كَيْفَ أَمْرُكُمَا فَقَصَّتَا عَلَيْهِ فَقَالَ ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أَشُقُّ الْغُلَامَ بَيْنَهُمَا فَقَالَتْ الصُّغْرَى أَتَشُقُّهُ قَالَ نَعَمْ فَقَالَتْ لَا تَفْعَلْ حَظِّي مِنْهُ لَهَا قَالَ هُوَ ابْنُكِ فَقَضَى بِهِ لَهَا

سنن نسائی:

کتاب: قضا اور قاضیوں کے آداب و مسائل کا بیان 

  (

باب: حق وضح کرنے کے لیے حاکم کا یہ کہنا کہ میں ایسے کروں گا جب کہ اس کا ارادہ وہ کام کرنے کا نہ ہو

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5403.   حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو عورتیں (کسی کام سے) نکلیں۔ ان کے ساتھ ان کے دو بچے بھی تھے۔ بھیڑیےنے ان میں سے ایک پر حملہ کیا اور اس کے بچے کو چھین کر لے گیا۔ وہ دونوں بچ رہنے والے بچے کے بارے میں باہم جھگڑنے لگیں اور مقدمہ حضرت داؤد ؑ کے پاس لے گئیں۔ انہوں نے فیصلہ بڑی کے حق میں دے دیا، پھر وہ دونوں حضرت سلیمان ؑ کے پاس لے گئیں۔ انہوں نے فیصلہ بڑی کے حق میں دے دیا، پھر وہ دونوں حضرت سلیمان ؑ کے پاس سے گزریں تو انہوں نے فرمایا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ ان عورتوں نے پوری بات بیان کر دی۔ آپ نے فرمایا: میرے پاس چھری لاؤ میں بچہ دو ٹکڑے کرکے ان میں تقسیم کر دیتا ہوں چھوٹی کہنے لگی: کیا آپ بچہ چیر دیں گے؟ فرمایا: ہاں۔ اس نے کہا: ایسا نہ کریں۔ میں اپنا حق اس کو دیتی ہوں۔ آپ نے فرمایا: یہ تیرا بیٹا ہے، پھر اس کے حق میں فیصلہ فر ما دیا۔“