موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ (بَابٌ شَفَاعَةُ الْحَاكِمِ لِلْخُصُومِ قَبْلَ فَصْلِ الْحُكْمِ)
حکم : صحیح
5417 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا يَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ يَا عَبَّاسُ أَلَا تَعْجَبْ مِنْ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ وَمِنْ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ رَاجَعْتِيهِ فَإِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَأْمُرُنِي قَالَ إِنَّمَا أَنَا شَفِيعٌ قَالَتْ فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِ
سنن نسائی:
کتاب: قضا اور قاضیوں کے آداب و مسائل کا بیان
باب: حاکم (مقدمےکا)فيصلہ کرنے سے پہلے کسی فریق سےسفارش کرسکتاہے
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5417. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت بریرہ ضی اللہ عنہا کا خاوند حضرت مغیث ؓ غلام تھا۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہےکہ میں اسے بریرہ کے پیچھے گھومتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ وہ رہ رہا ہے اور اس کے آنسو اس کی ڈاڑھی پر گررہے ہیں۔ نبئ اکرم ﷺ نے حضرت عباس ؓ سے فرمایا : ”عباس! آپ کو تعجب نہیں کہ مغیث کو بریرہ سے کس قدر محبت ہے اوربریرہ کو مغیث سے کس قدر نفرت ہے؟“ رسول اللہ ﷺ نے بریرہ سے فرمایا: ”اگر تو اپنے خاوند کوقبول کرلے (توبہتر ہے)۔ آخر وہ تیرے بچوں کا باپ ہے ۔ ”انھوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں‘ میں نے توصرف سفارش کرتا ہوں۔“ انھوں نے کہا: پھر مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔